دنیا
Time 22 دسمبر ، 2022

چین میں کورونا کی حالیہ لہر میں یومیہ 5 ہزار اموات ہونے کا انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین میں ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس سر اٹھانے لگی ہے، کورونا کی حالیہ لہر میں چین میں یومیہ 5ہزار اموات کا انکشاف ہوا ہے۔

اس بات کا انکشاف برطانوی ہیلتھ ریسرچ فرم 'Airfinity' نے کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا وبا سے ہر روز ممکنہ طور پر 5 ہزار سے زائد لوگ مر رہے ہیں۔

برطانوی ریسرچ فرم کا کہنا ہے کہ اس کے اکھٹے کیے گئے اعدادو شمار چین کے سرکاری اعداد و شمار کے بالکل برعکس تھے جوگزشتہ  ہفتے میں ایک ہزار 800 کیسز اور صرف سات اموات کی اطلاع دے رہے تھے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) نےبرطانوی ریسرچ  فرم کے اعداو شمار پر تبصرہ نہیں کیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت کے ماہرین اور متعدد اہم سائنسدانوں نے کہا تھا کہ چین میں کووڈ 19 کی تباہ کن لہر کے باعث عالمی ایمرجنسی کی حیثیت کا جلد خاتمہ ممکن نظر نہیں آتا۔

ماہرین نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ زیرو کووڈ پالیسی کو اچانک تبدیل کیے جانے سے چین میں 2023 میں 10 لاکھ سے زیادہ اموات اس بیماری کے نتیجے میں ہوسکتی ہیں۔

مزید خبریں :