Time 23 دسمبر ، 2022
پاکستان

پنجاب اسمبلی میں ’قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ اور خاتم النبیینﷺ یونیورسٹی بل متفقہ طورپرمنظور

دی پنجاب ہولی قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ اور خاتم النبیینﷺ یونیورسٹی بل حکومتی رکن میاں شفیع نےپیش کیا— فوٹو:فائل
دی پنجاب ہولی قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ اور خاتم النبیینﷺ یونیورسٹی بل حکومتی رکن میاں شفیع نےپیش کیا— فوٹو:فائل

پنجاب اسمبلی نے ’دی پنجاب ہولی قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ترمیمی بل 2022 اور خاتم النبیینﷺ یونیورسٹی لاہور بل متفقہ طورپرمنظور کرلیا ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے شرکت کی۔

حکومتی رکن میاں شفیع نے دی پنجاب ہولی قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ترمیمی بل 2022 ایوان میں پیش کیا۔

اسمبلی میں بل متفقہ طورپرمنظور کرلیا۔ اس کے علاوہ خاتم النبیینﷺ یونیورسٹی لاہور بل 2022 بھی حکومتی رکن میاں شفیع نےایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظورکرلیا۔

مزید خبریں :