کھیل
Time 24 دسمبر ، 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکوچنگ اسٹاف میں فوری تبدیلی نہ کرنےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں فوری طور پر تبدیلی نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوری طور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی نہ کرنےکا فیصلہ منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعدکوچنگ اسٹاف کے حوالے سے فیصلے ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ اپنے عہدے کی مدت پوری کریں گے، دونوں کوچز کے عہدے کی مدت فروری 2023 تک ہے۔

مزید خبریں :