24 دسمبر ، 2022
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کر لیا۔
اسپیکر نے اجلاس طلب کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 11 جنوری تک اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر پرویز الٰہی کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بحال کیا تھا۔
11 جنوری کو ہی لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے کیس کی سماعت ہے۔