24 دسمبر ، 2022
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا ہےکہ انہیں کراچی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے ، شہر کی رونقیں بحال کریں گے۔
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تحت نمائش پر مہاجر کلچر ڈے کی مرکزی تقریب ہوئی، تقریب میں شرکت کے لیے شہر کے مختلف مقامات سے ریلیاں نمائش پہنچیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو جلد تمام محرومیوں سے چھٹکارا دلانا ہے، مجھے کراچی کا بیٹا اور مہاجر ہونے پر فخر ہے، ہم سب مل کرکراچی اور پاکستان کی رونقیں بحال کریں گے۔
کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ نہ جتانا ہے نہ ڈرانا ہے، ہمارا پیغام محبت ہے، آئندہ سال مہاجر کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منائیں گے۔
دوسری جانب نوجوانان مہاجر نامی تنظیم کی جانب سے مہاجرکلچر ڈےکی مناسبت سےکریم آباد سے لیاقت آباد ڈاک خانے تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے خطاب ميں کہا کہ ریلی نے ثابت کردیا کہ نوجوانوں نے آج کے دن کو قومی دن بنا دیا، 24 دسمبر مہاجروں کا قومی دن بن گیا ہے ۔