Time 25 دسمبر ، 2022
پاکستان

عمران خان کی انتخابات کے حوالے سے پیشگوئی پر مریم اورنگزیب کا ردعمل آگیا

آپ باجوہ کو ایکسٹینشن کی آفر دے کر ڈيل کرنا چاہتے تھے ، ڈيل تو آپ نے کی: مریم اورنگزیب__فوٹو: فائل
آپ باجوہ کو ایکسٹینشن کی آفر دے کر ڈيل کرنا چاہتے تھے ، ڈيل تو آپ نے کی: مریم اورنگزیب__فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابات مارچ اپریل میں ہونے کی پیشگوئی پر  وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ردعمل دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے انتخابات مارچ اور اپریل 2024 میں ہونے کی پیشگوئی کی ہے؟  خان صاحب، الیکشن پیشگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں وہ زخم کافی ہیں، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہے، آپ نے کشمیر ، قومی مفادات اور تاریخی قرضے کی ٹھیس پہنچائی، ایک کروڑ نوکری، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ نے چیئرمین نیب سے ڈیل کی،  ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کر کے کی، آپ ڈی جی ایف آئی اے سے ڈيل کرنا چاہتے تھے، جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کی آفر دے کر ان کے ساتھ بھی ڈيل کرنا چاہتے تھے۔

مزید خبریں :