Time 25 دسمبر ، 2022
پاکستان

ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی

عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی پیر کے روز اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کریں گے۔ فوٹو فائل
عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی پیر کے روز اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کریں گے۔ فوٹو فائل

ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی ترتیب دیدی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت کے اراکین قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لیے پیر کے روز اسپیکر کے سامنے ہوں گے۔

تاہم اب پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی چیئرمین کی طرف سے 28 دسمبر کو اجلاس طلب کر کے نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کا کل استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر راجا پرویز اشرف کے سامنے پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :