26 دسمبر ، 2022
پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف ہفتے کو اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا، جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
بعد ازاں اتوار کو حارث رؤف نے بیگم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے صارفین کو خبردار کیا۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ' میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری بیگم مزنا مسعود ملک سوشل میڈیا پر نہیں ہیں ،ان کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں ہے،کسی بھی دھوکے سے محتاط رہیں'۔
ساتھ ہی انہوں نے شادی کی مبارکباد دینے پر فینز کا شکریہ بھی ادا کیا۔