کھیل
Time 26 دسمبر ، 2022

مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر آئندہ چند روز میں کرکٹ ٹیم کے کوچ کا چارج سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے مکی آرتھر سے براہ راست رابطہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 سے قبل مکی آرتھر پاکستان پہنچ جائیں گے ۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

مزید خبریں :