Time 27 دسمبر ، 2022
کھیل

عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے مزید کھلاڑی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیے

عرافات منہاس پاکستان جونیئر لیگ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے تھے جبکہ بہاولپور رائلز کے باسط علی لیگ کے بہترین بیٹر تھے۔ باسط ہی کی ٹیم میں کھیلنے والے ذیشان جونیئر پریمیئر لیگ کے بہترین بولر قرار پائے تھے اور انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں— فوٹو: پی سی بی
عرافات منہاس پاکستان جونیئر لیگ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے تھے جبکہ بہاولپور رائلز کے باسط علی لیگ کے بہترین بیٹر تھے۔ باسط ہی کی ٹیم میں کھیلنے والے ذیشان جونیئر پریمیئر لیگ کے بہترین بولر قرار پائے تھے اور انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے مزید کھلاڑیوں کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن تین کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ان میں آل راؤنڈر عرافات منہاس (ملتان)،  ٹاپ آرڈر بیٹر باسط علی (ڈیرہ مراد جمالی) اور دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد ذیشان (فیصل آباد) شامل ہیں۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم صرف حال کو ہی نہیں دیکھ رہے بلکہ ہماری نظر مستقبل پر بھی ہے۔ اس لیے ہم نے ایج گروپ کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے تاکہ وہ اپنے قومی اسٹارز کے ساتھ وقت گزار سکیں اور یہ سیکھ سکیں کہ ہائی پریشر میچز کیلئے خود کو کیسے تیار کرنا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ یہ تین کھلاڑی فی الحال سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے البتہ یہ عمل ان کی کرکٹ سے متعلق آگاہی، سمجھ اور علم کو وسعت دے گا جو کرکٹ کے اہم ترین فارمیٹ کیلئے ضروری ہے۔

پی سی بی کے مطابق عرافات منہاس پاکستان جونیئر لیگ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے تھے جبکہ بہاولپور رائلز کے باسط علی لیگ کے بہترین بیٹر تھے۔ باسط ہی کی ٹیم میں کھیلنے والے ذیشان جونیئر پریمیئر لیگ کے بہترین بولر قرار پائے تھے اور انہوں نے 14  وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید خبریں :