27 دسمبر ، 2022
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کوشش ہے پنجاب میں بات گورنر راج تک نہ پہنچے لیکن گورنر راج بھی آئین کا حصہ ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بلیغ الرحمان کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی اعتماد کا ووٹ لے لیں تو انہیں حق ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پنجاب میں بات گورنر راج تک نہ پہنچے لیکن گورنر راج بھی آئین کا حصہ ہے، گورنر کو صدر نہیں وزیراعظم ہٹا سکتا ہے۔
گونرپنجاب نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے عمل میں شامل بیوروکریٹس کے خلاف مبینہ کارروائیوں سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف سیکرٹری کو جب میرا حکم ملا تو انہوں نے قانونی مشورہ لیا، ڈپٹی سیکرٹری کی معطلی کا مجھےنہیں پتا، اگرآرڈرچیف سیکرٹری نے دیا توڈپٹی سیکرٹری کوکیوں معطل کیا گیا؟