Time 28 دسمبر ، 2022
پاکستان

سندھ حکومت کو 4 ماہ میں مخصوص افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کو 4 ماہ میں مخصوص افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں خصوصی افراد کو کوٹے پر ملازمتیں نہ دینےکے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت  عدالت نے  سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدرآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کیا اور 4 ماہ  میں خصوصی افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دیا۔

عدالت  نے کہا کہ تمام محکموں میں خصوصی افراد کی بھرتیوں کا عمل دو ہفتوں میں شروع کیا جائے، اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جن محکموں میں آسامیاں خالی ہیں ان میں بھرتیاں کی جائیں گی، خصوصی افراد کے کوٹے پر سندھ حکومت نے کچھ حد تک عملدرآمد کیا ہے۔

مزید خبریں :