29 دسمبر ، 2022
کراچی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے متبادل کھلاڑی کامران غلام ڈائریا میں مبتلا ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامران غلام کو ڈائریا کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سلمان علی آغا بھی فلو کے باعث گراؤنڈ میں نہیں آئے اور ان کی جگہ حسن علی فیلڈنگ کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز بابر اعظم بھی فلو کے باعث کافی دیر بعد میدان میں اترے تھے۔