Time 29 دسمبر ، 2022
کھیل

ولیمسن پاکستانی سرزمین پر سب سے طویل اننگز کھیلنے والے کیوی کھلاڑی بن گئے

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ویلیمسن نے کراچی ٹیسٹ میں پورے 600 منٹس بیٹنگ کی۔
 نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ویلیمسن نے کراچی ٹیسٹ میں پورے 600 منٹس بیٹنگ کی۔

کراچی: نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن پاکستانی سر زمین پر  سب سے طویل اننگز کھیلنے والے کیوی کھلاڑی بن گئے۔

کیوی ٹیم کے کھلاڑی کین ولیمسن نے کراچی ٹیسٹ میں پورے 600 منٹس تک بیٹنگ کی، اس سے قبل مارٹن کرو نے 1990 میں 552 منٹس تک بیٹنگ کی تھی۔

یہ پاکستان میں کسی بھی غیر ملکی کی تیسری طویل اننگز ہے، بھارت کے  راہول ڈریوڈ نے راولپنڈی میں 740 اور  آسٹریلوی بیٹر مارک ٹیلر نے پشاور میں 720 منٹس وکٹ پر قیام کیا تھا۔

کین ولیمسن 600 منٹس بیٹنگ کر کے کراچی میں سب سے طویل بیٹنگ کرنیوالے غیر ملکی ہوگئے ہیں اور وہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 200 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید خبریں :