Time 29 دسمبر ، 2022
پاکستان

اعظم سواتی کا کیس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تناظر میں اجاگر کیا جائے: عمران خان

عمران خان نے سینیٹرز کو اعظم سواتی کیس اجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا، پی ٹی آئی سینیٹ کے فلور اور عدلیہ کے سامنے انسانی حقوق سے متعلق معاملات اٹھائے گی— فوٹو: فائل
عمران خان نے سینیٹرز کو اعظم سواتی کیس اجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا، پی ٹی آئی سینیٹ کے فلور اور عدلیہ کے سامنے انسانی حقوق سے متعلق معاملات اٹھائے گی— فوٹو: فائل

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت سینیئر پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے رہنماؤں کو سینیٹر اعظم سواتی کے کیس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تناظر میں اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی سینیٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے سینیٹرز کو اعظم سواتی کیس اجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، پی ٹی آئی نے سینیٹ کے فلور  اور  عدلیہ کے سامنے انسانی حقوق سے متعلق معاملات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم حکومت آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

مزید خبریں :