دنیا کے مختلف ممالک میں جمعرات کی رات نظام شمسی کے سیاروں کا نظارہ

نظام شمسی کے سیاروں کو دیکھنے کا بہترین وقت غروب آفتاب کے فوراً بعد کا تھا/ فائل فوٹو
 نظام شمسی کے سیاروں کو دیکھنے کا بہترین وقت غروب آفتاب کے فوراً بعد کا تھا/ فائل فوٹو

دنیا کے مختلف ممالک میں جمعرات کی رات (29 دسمبر)کو نظام شمسی کے سیاروں کا نظارہ کیاگیا۔

 نظام شمسی کے سیاروں میں دلچسپی رکھنے والوں نے جمعرات کی رات کو عام آنکھ سے سیاروں کو دیکھنے کا مشاہدہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نظام شمسی کے پانچ سیاروں کو عام آنکھ سے دیکھا گیا جبکہ یورینس اور نیپچون کا بہترین نظارہ دوربین کی مدد سے ممکن ہوا۔

سیاروں کا کن ممالک میں نظارہ کیا گیا؟ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیارہ عطارد اور زہرہ کو آسمان صاف نہ ہونے کے سبب دیکھنا ایک چیلنج بنا جبکہ  جنوبی یورپ اور خط استوا(equator) کے قریب رہنے والے لوگوں کو تمام سیاروں کو آسمان پر عمودی لکیر(vertical line) میں دیکھنے کا موقع ملا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیارہ عطارد جنوب میں واضح طور پر دیکھا گیا جبکہ سیارے ستاروں کی طرح چمک تو نہیں رہے تھے البتہ زحل اور مشتری بہت روشن اور مریخ سرخ رنگ کا دکھائی دیا۔

سیاروں کو دیکھنے کا بہترین  وقت؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نظام شمسی کے سیاروں کو دیکھنے کا بہترین وقت غروب آفتاب کے فوراً بعد کا تھا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق رائل آسٹرونومیکل سوسائٹی کے ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دوربین سے دیکھنے  والوں نے سیاروں کا تفصیلی  مشاہدہ کیا ہے۔

مزید خبریں :