31 دسمبر ، 2022
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کوئی مانے نہ مانے، ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ہی ہیں، جس کو آنا ہے وہ انہی کی سربراہی میں آئے گا۔
پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ اگر کوئی دوسری جماعت سے ایم کیو ایم میں آئے گا تو اُسے ہماری جماعت کے اصولوں پر چلنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری آج ہمیں غنڈوں کی جماعت کہتے ہیں اسی غنڈوں کی جماعت کے سات ووٹ لیکر عمران خان وزیر اعظم بنے تھے۔
اگر ایک جماعت سے نکلے ہوئے لوگ اپنی پارٹی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟ بانی ایم کیو ایم کی طرف سے بائیکاٹ ہوا اُس سے کس کو فائدہ پہنچا؟