Time 31 دسمبر ، 2022
پاکستان

’ویمن جیل میں قید 129افغان خواتین کو سزا پوری ہونےکے بعد ڈی پورٹ کردیا جائے گا‘

خواتین کے ساتھ ان کے 178 بچے بھی جیل میں ہیں جو قیدی نہیں ہیں، شرجیل میمن/ فائل فوٹو
خواتین کے ساتھ ان کے 178 بچے بھی جیل میں ہیں جو قیدی نہیں ہیں، شرجیل میمن/ فائل فوٹو

وزیر  اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کی ویمن جیل میں 129 افغان غیر  قانونی تارکین وطن خواتین قید ہیں جنہیں 2 ماہ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ 

اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے افغان خواتین اور بچوں کی جیل میں زیر حراست سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو جعلی قرار دیا اور کہا یہ تصویریں سندھ کی کسی بھی جیل کی نہیں ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ کراچی میں 129 افغان خواتین ویمن جیل میں قید ہیں، افغان خواتین کے ساتھ ان کے 178 بچے بھی جیل میں ہیں جو قیدی نہیں ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے اسی حوالے سے یہ بھی کہا کہ قانون کے تحت قیدی خواتین ماؤں کے 7 سال سے کم عمر بچوں کو ان کے ساتھ رکھنا مجبوری ہے، ان خواتین کو  دو ماہ قید کی سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :