Geo News
Geo News

Time 31 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

جیو کی ڈرامہ سیریل ’’سیانی‘‘ نے یو ٹیوب پر بھی تہلکہ مچا دیا

جیو پر نشر ہونے والی سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ’’سیانی‘‘ نے یو ٹیوب پر بھی تہلکہ مچا دیا۔

  ڈرامہ سیریل ’’سیانی‘‘ اپنے انجام کی جانب بڑھتے ہوئے ناظرین کی دلچسپیوں کو مزید بڑھا رہی ہے، دسمبر کی آخری رات کرن کے ہر فریب سے نقاب اٹھنے والا ہے۔

سیانی پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور  اسد قریشی کی پیش کش ہے اور  ڈرامہ سیریل ’’سیانی‘‘ کی آخری قسط آج رات 9 بجے جیو پر نشر کی جائے گی۔