31 دسمبر ، 2022
کراچی: ملازمت سے نکالے گئے 750 ویکسینیٹرز نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست گزاروں کے وکیل کا مؤقف تھا کہ حکومت نے 2021 میں ویکسینیٹرز کوکنٹریکٹ پربھرتی کیا تھا اور قانون کے مطابق بھرتی ہونے والے ملازمین کو فارغ نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔
دخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے حکومت کو کنٹریکٹ پربھرتی ویکسینیٹرز کو ملازمت سے نکالنے کے حوالے سے روکنے کی بھی درخواست کی۔
سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر صوبائی و وفاقی حکومت، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے 17 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔