31 دسمبر ، 2022
کیا شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں سجاد علی کے ماضی کے گانے کی دُھن چرائی گئی؟ فلم پٹھان کے وائرل گانے کی دُھن کے سجاد علی کے 25 سال پرانے گانے سے مماثلت پر سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہو گئے۔
ایک وڈیو میں سجاد علی نے کہا کہ انہوں نے ایک نئی فلم کا گانا سنا اور انہیں اپنا 25 سال پرانا گایا گیا گیت یاد آگیا، فلم کا نام نہ لیا لیکن اپنا گانا گا کریاد دلایا۔
سوشل میڈیا پر کسی نے کہا بالی وڈ کو پاکستان کو کریڈٹ دینا چاہیے تو کسی نے الٹا سجاد علی پر ناہید اختر کے گانے کی کاپی کا الزام دھر دیا۔