Time 31 دسمبر ، 2022
کھیل

زیادہ تنخواہ والوں سے بات کی ہے، جو رہنا چاہتے ہیں رہیں ہم تنخواہیں کم کرینگے: نجم سیٹھی

آفریدی پچ کا معائنہ کررہےہیں، کوشش ہے اگلے میچ کیلئے پہلے سے بہتر پچ بنا سکیں، رمیز کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا: چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی— فوٹو : فائل
آفریدی پچ کا معائنہ کررہےہیں، کوشش ہے اگلے میچ کیلئے پہلے سے بہتر پچ بنا سکیں، رمیز کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا: چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی— فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تمام اداروں سے رابطہ ہوگیا ہے جلد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کردی جائے گی۔

لاہور میں بورڈ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ جتنےبھی کھلاڑی تھے ان کے معاہدوں میں توسیع کردی گئی ہے، تمام اداروں کےساتھ رابطہ ہوگیا ہے اور جلد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحالی ہوگی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ تمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو  آئندہ ہفتے بلایا ہے، عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ بھی منیجمنٹ کمیٹی نےرابطہ کیا تھا، شاہد آفریدی کراچی میں پچ کا معائنہ کررہےہیں، کوشش ہے اگلے میچ کیلئے پہلے سے بہتر پچ  بنا سکیں۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کیلئے فنڈز  فراہم کیے جارہے ہیں، ویمنز لیگ کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے، دیکھتے ہیں آئندہ پی ایس ایل میں ویمنز لیگ کراسکتے ہیں کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں زیادہ تنخواہ والوں سےبات کی ہے، جو رہنا چاہتے ہیں رہیں ہم تنخواہیں کم کریں گے، کرکٹ بورڈ میں جمہوریت واپس آرہی ہے، میں رمیز راجہ کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، اگلے ہفتے 8 سے 10 ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے سربراہان سے ملاقات کروں گا، تمام ڈو میسٹک کرکٹرز کےمعاہدے مکمل کیےجائیں گے، ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاہدے اگست 2023 تک ہیں۔

مزید خبریں :