02 جنوری ، 2023
نئے سال کے پہلےکاروباری روز ملک میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 3300 روپے اضافےکے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونےکا بھاؤ 2 ہزار 829 روپےاضافےکے بعد ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 1824 ڈالرز فی اونس پر برقرار ہے۔