Time 02 جنوری ، 2023
پاکستان

ن لیگ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

اپوزیشن اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پہلے ہی واپس لے چکا ہے— فوٹو:فائل
اپوزیشن اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پہلے ہی واپس لے چکا ہے— فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نمبرزپورے نہ ہونے پرتحریک عدم اعتماد واپس لی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرائی تھی۔

اپوزیشن اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پہلے ہی واپس لے چکا ہے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :