Time 02 جنوری ، 2023
پاکستان

چنکارا وائلڈ لائف سنکچری میں جیپ ریلی کے انعقادکیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تھرپارکر میں 'تھرفلڈ ریلیف جیپ ریلی' کے نام سے منعقد ہونے والی جیپ ریلی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ  میں درخواست دائرکردی گئی۔

ایڈووکیٹ شنکر میگھواڑ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے 5 جنوری سے 8 جنوری تک چنکارا وائلڈ لائف سنکچری میں جیپ ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے جنگلات، جنگلی حیات اور قیمتی درختوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

درخواست گزار کے مطابق گزشتہ سال منعقد ہونے والی جیپ ریلی کے دوران شکاریوں نے بڑے پیمانے پر ہرنوں کا شکار کیا تھا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ چنکارا وائلڈ لائف سنکچری میں تھر جیپ ریلی کے انعقاد کو غیر قانونی قرار دےکر متبادل جگہ پرکرانےکاحکم دیاجائے۔ 

مزید خبریں :