کھیل

تھر جیپ ریلی کا انعقاد: ریلی سے حاصل ہونیوالی رقم سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوگی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تھر جیپ ریلی 5 سے 8 جنوری تک تھر پارکر میں منعقد ہوگی، ریلی سے انعامات اور رجسٹریشن کی مد میں ملنے والی رقم سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم  کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون برائے کھیل ارباب لطف اللہ نے اعلان کیا ہے کہ دوسری تھر ریلی کا انعقاد 5 جنوری سے 8 جنوری تک تھر پارکر کے ریگستان میں ہوگا۔

 ریلی سے حاصل ہونے والی رجسٹریشن فیس اور انعامات کی تمام رقوم سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

 سندھ موٹر ایسو سی ایشن اور محکمہ کھیل کے اشتراک سے ہونے والی اس ریلی کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور تیکنیکی انسپیکشن 5 جنوری کو ہوگی جبکہ 6 جنوری کو کوالیفائنگ راﺅنڈ ہوگا اور 7 جنوری کو اسٹاک کیٹیگری کی ریس ہوگی، 8جنوری کو پری پیڈ کیٹیگری ریس ہوگی۔ 

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گاڑیوں کی ریلی کے علاوہ لوگوں کی تفریح کے لیے اونٹوں کی دوڑ، گھوڑوں کی دوڑ، میراتھن اور ملاکھڑا بھی منعقد ہوگا۔ ریلی میں جیتنے والوں کے انعامات یا گاڑیوں کی رجسٹریشن سے جمع ہونے والی رقم ریلیف فنڈ اکاؤ نٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

بعد ازاں یہ رقم تھر کے بارش متاثرین کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے خرچ کی جائے گی۔

مزید خبریں :