03 جنوری ، 2023
کراچی: سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے ضلع شرقی، کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے حکم نامے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تینوں ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت ایڈمنسٹریٹرزکو ہٹانے کے معاملے میں ایم کیو ایم کو بھی اعتماد میں لے گی۔
الیکشن کمیشن نے تینوں افسران کی تعیناتی کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا جب کہ سندھ ہائیکورٹ نے اس معاملے پر کل چیف سیکرٹری سندھ اور سیکریٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔