Time 03 جنوری ، 2023
پاکستان

خانیوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران شہید

دونوں افسران ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے جب دہشتگردوں نے انہیں نشانہ بنایا، ایک اہلکار نے بھاگ کر جان بچائی— فوٹو: سوشل میڈیا
دونوں افسران ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے جب دہشتگردوں نے انہیں نشانہ بنایا، ایک اہلکار نے بھاگ کر جان بچائی— فوٹو: سوشل میڈیا

خانیوال میں فائرنگ کے واقعے میں سی ٹی ڈی کے دو افسران شہید ہوگئے۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے دو افسران شہید ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر نوید سیال  بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے انسپکٹر ناصر عباس بھی جاں بحق ہوئے، دونوں افسران ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس شہزادسلطان کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشتگردی کی کارروائی ہے، موٹر سائیکل سوار دہشتگرد نے ہوٹل کی پارکنگ میں فائرنگ کی۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزم ایک تھا جو حملے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔

مزید خبریں :