10 دسمبر ، 2012
لاہور…لاہورہائیکورٹ نے شیشہ کیفیز کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی کوقانون کے مطابق قرار دیا،اور درخواستیں نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ انتظامیہ پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کے خلاف قانون پر عمل درآمد کرائے۔لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمرعطابندیال کی عدالت میں درخواستوں کی سماعت ہوئی،عدالت نے قراردیاکہ شیشہ تمباکو نوشی کی تعریف میں آتا ہے،انتظامیہ پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کے خلاف قانون پر عمل درآمد کرائے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سگریٹ نوشی خطرناک ضرور ہے،مگر آئین اس پر مکمل پابندی نہیں لگاتا،دنیا میں کسی نہ کسی جگہ تمباکو نوشی کو تحفظ دینے کا قانون بھی موجود ہو گا،کیفے مالکان شیشہ پر پابندی بارے ضلعی حکومت کا نوٹی فکیشن چیلنج کر سکتے ہیں۔