Time 04 جنوری ، 2023
دنیا

بھارت میں خوفناک حادثہ، لڑکی کی لاش 13 کلو میٹر تک بی جے پی رہنما کی کار کے پہیوں میں پھنسی رہی

اتوار کے روز 20 سالہ انجلی کی اسکوٹی کو دہلی کے علاقے سلطان پوری میں کار نے ہٹ کیا/ اسکرین گریب
اتوار کے روز 20 سالہ انجلی کی اسکوٹی کو دہلی کے علاقے سلطان پوری میں کار نے ہٹ کیا/ اسکرین گریب

بھارت کے شہر نئی دہلی میں سال نو پر خوفناک حادثے میں 20 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی جس کی لاش 13 کلو میٹر تک   کار کے پہیوں میں پھنسی رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز 20 سالہ انجلی کی اسکوٹی کو دہلی کے علاقے سلطان پوری میں کار نے ہٹ کیا ،جس کے بعد لڑکی 13 کلو میٹر تک کار کے پہیوں میں پھنسی رہی، کار میں موجود 5  افراد میں بی جے پی کے رہنما  مشری چاند گپتا بھی شامل تھے،   جب کہ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا پر جاری ویڈیو میں کار تلے پھنسی لڑکی کی لاش کو بھی دکھایا گیا ہے تاہم ویڈیو میں لڑکی واضح نہیں ہے،  بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں  لڑکی سے زیادتی کے شواہد بھی نہیں پائے گئے ۔

بھارتی پولیس کے مطابق حادثے میں لڑکی کی ایک ٹانگ کار کے پہیے میں پھنس گئی تھی جس کی وجہ سے وہ کار کے نیچے چند کلومیٹر تک پھنس رہی، واقعے کے بعد کار میں موجود 5 افراد  بشمول بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا کہنا ہے کہ انہیں لڑکی کے کار میں پھنسے رہنے کے حوالے سے علم نہیں تھا لیکن جب انہیں اس بات کا علم ہوا تو وہ ڈرگئے اور کار کے پہیوں سے لڑکی کی لاش نکال کر فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :