Time 20 دسمبر ، 2022
پاکستان

پتوکی: دھند کے باعث وین کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

پتوکی میں ملتان روڈ پر خطرناک موڑ کے قریب وین الٹ گئی، حادثہ شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا: ریسکیو ذرائع—فوٹو: فائل
پتوکی میں ملتان روڈ پر خطرناک موڑ کے قریب وین الٹ گئی، حادثہ شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا: ریسکیو ذرائع—فوٹو: فائل

لاہور سے اوکاڑہ جانے والی وین پتوکی میں دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پتوکی میں ملتان روڈ پر خطرناک موڑ کے قریب وین الٹ گئی، حادثہ شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد سوار تھے جن میں سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ خاندان کے افراد لاہور سے اوکاڑہ جا رہے تھے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کواسپتال منتقل کردیاگیا جن میں سے4 کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :