احمد آباد: ہندو انتہا پسندوں کا فلم پٹھان کیخلاف احتجاج، مال پر ہلہ بول دیا

ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مال کی انتظامیہ کو دھمکی دی گئی کہ اگر دوبارہ فلم کی نمائش کی گئی تو اس طرح کا حملہ دوبارہ بھی ہوسکتا ہے/ اسکرین گریب
ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مال کی انتظامیہ کو دھمکی دی گئی کہ اگر دوبارہ فلم کی نمائش کی گئی تو اس طرح کا حملہ دوبارہ بھی ہوسکتا ہے/ اسکرین گریب

بھارت میں نریندر مودی کے  انتہا پسندوں کوکھلی چھوٹ مل گئی جنہوں نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے احمد آباد کے شاپنگ مال میں ہنگامی آرائی کی اور فلم کے پوسٹرز پھاڑ دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بجرنگ دل اور ویشوا ہندوپریشد کے انتہا پسندوں کی جانب سے احمد آباد کے شاپنگ مال میں پٹھان فلم کے پوسٹر دیکھ کر مال میں ہنگامہ آرائی کی گئی، انتہا پسندوں نے شاپنگ مال کے داخلی راستے پر لگی فلم کے نہ صرف پوسٹر پھاڑے بلکہ مال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مال کی انتظامیہ کو دھمکی دی گئی کہ اگر دوبارہ فلم کی نمائش کی گئی تو اس طرح کا حملہ دوبارہ بھی ہوسکتا ہے۔

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مال میں توڑ پھوڑ اور نعرے بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کی بعد شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈکون کے مداحوں  نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کی اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتار کا بھی مطالبہ کیا۔


مزید خبریں :