08 جنوری ، 2023
ا س سردی کے موسم میں گرما گرم نوڈلز کون نہیں کھانا چاہے گا،خون جماتی سردی میں ایک شخص نے اسی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے لیے نوڈلز کھانا مشکل ہوگیا۔
آپ نے اکثر برفانی علاقوں میں تازہ پانی کو سیکنڈوں میں جمتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی خون جمانے والی سردی کے بارے میں بتارہے ہیں جس نے تازہ نوڈلز کو کھانے والے کے منہ میں جانے سے پہلے جمادیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص نے برفانی علاقے میں نوڈلز سے بھرے برتن میں انہیں کھانے کے لیے چمچ ڈالا تو سردی کی وجہ سے چمچ ہوا میں ہی نوڈلز سمیت جم گیا جبکہ اس شخص کی داڑھی پر بھی برف جمی ہوئی دیکھی گئی۔
ویڈیو میں اس شخص نے بتایا کہ میں نوڈلز کھانے باہر آیا تو دیکھوں یہاں کچھ زیادہ ہی سردی ہے۔سردی اس قدر تھی کہ نوڈلز چمچ کے ساتھ ہی برف بن گئے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد بار لائک کیا جاچکا ہے، البتہ یہ معلوم نہیں ہوسکا یہ برفانی علاقہ کونسا ہے۔