Time 08 جنوری ، 2023
پاکستان

پی پی اور ق لیگ نے چوہدری سرور کو پارٹی میں شمولیت کی پیشکش کردی

سیاسی قیادت اب سیاست بچانےکے بجائے ملکی حالات درست کریں: چوہدری سرور—فوٹو: فائل
سیاسی قیادت اب سیاست بچانےکے بجائے ملکی حالات درست کریں: چوہدری سرور—فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پارٹی میں شمولیت کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے چوہدری سرور سے دو بار ملاقات کی، انہوں نے سابق گورنر کو کواپنےبیٹے کے گھر میں ملاقات میں دعوت دی۔

اس حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ مستقبل کی سیاست کیلئے مشاورت جاری ہے، چوہدری شجاعت سے دوبارملاقات ہوئی، سیاسی حالات پرتبادلہ خیال بھی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود سے ابتدائی ملاقات ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ سیاسی قیادت اب سیاست بچانےکے بجائے ملکی حالات درست کریں۔

مزید خبریں :