Time 08 جنوری ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کراچی سے فارغ ہوچکی، اگلا میئر پی پی کا ہی ہوگا: سعید غنی کا دعویٰ

کراچی میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، ایم کیو ایم جب چاہے انتخابی مہم شروع کر سکتی ہے: صوبائی وزیر— فوٹو: فائل
کراچی میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، ایم کیو ایم جب چاہے انتخابی مہم شروع کر سکتی ہے: صوبائی وزیر— فوٹو: فائل

صوبہ سندھ کے وزیر و پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کا اگلا میئر پی پی پی کا ہوگا۔

سعید غنی کا کہنا تھاکہ کراچی میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، ایم کیو ایم جب چاہے انتخابی مہم شروع کر سکتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ  پی ٹی آئی کراچی سے فارغ ہوچکی ہے، کراچی کا اگلا میئر پی پی پی کا ہی ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کے قوانین سے واقف ہیں، الیکشن کمیشن کے قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

خیال رہے کہ 15 جنوری کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

مزید خبریں :