دنیا
Time 08 جنوری ، 2023

روس کا راکٹ حملے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک کرنےکا دعویٰ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روس نے یوکرین کے مشرقی قصبے میں راکٹ حملے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی مارنےکا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق مستند انٹیلی جنس اطلاعات پر کراماتورسک قصبے میں یوکرینی فوج کے عارضی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ حملے کے وقت ایک عمارت میں 700 سے زیادہ  اور دوسری عمارت میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی موجود تھے، راکٹ حملے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

روس کا کہنا ہےکہ یہ حملہ  ماکیوکا میں روسی فوج پر یوکرینی حملےکا جواب ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے روس کے زیرقبضہ علاقے ماکیوکا میں یوکرینی فوج کے حملے میں روس نے اپنے 89  فوجی مارے جانےکی تصدیق کی تھی جب کہ یوکرین نے ماکیوکا حملے میں 400 سے زائد روسی فوجی مارنےکا دعویٰ کیا تھا۔

دوسری جانب یوکرین نےکراماتورسک میں روسی حملے میں اپنے 600 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کے روسی دعوے کو مسترد کیا ہے۔

یوکرینی فوج کے ترجمان کا کہنا ہےکہ روس کا یہ دعویٰ اس کے جھوٹے پروپیگنڈےکی ایک اور مثال ہے۔

مزید خبریں :