نیوزی لینڈ کا اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میٹ ہینری پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میٹ ہینری کراچی ٹیسٹ کے آخری روز انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کی  فٹنس بحالی میں دو سے چار ہفتے لگیں گے۔

میٹ ہینری کی جگہ ڈوگ بریسویل کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، وہ 68 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈوگ بریسویل دوسرے ون ڈے سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پیرکو کھیلا جائےگا جب کہ دوسرا میچ بدھ کو اور تیسرا میچ جمعےکو ہوگا۔

تینوں میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں :