08 جنوری ، 2023
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ نےدوسری تھر کار ریلی کا افتتاح کردیا ۔
تھر کار ریلی کا افتتاح کرتے ہوئے ارباب لطف اللہ نے کہا کہ اس میگا ایونٹ سے اسپانسر رجسٹریشن فیس اور انعامات کی رقم سے سندھ کے سیلاب متاثرین کی امداد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹاک ریس میں 45 گاڑیوں نے حصہ لیا جس میں خواتین کیٹیگری میں ایک خاتون ڈیانا پٹیل نے بھی اپنے ساتھی ڈرائیور رونی پٹیل کے ہمراہ حصہ لیا۔
اس ایونٹ کی اے کیٹیگری کے مقابلوں میں محمد بلال چوہدری نے ایک گھنٹہ 15 منٹ اور 21 سیکنڈز میں ایک طویل فاصلہ طے کرتے ہوئے ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
محمد شہزاد ایک گھنٹہ 16 منٹ اور55سیکنڈز جبکہ راشد حسین ایک گھنٹہ 17 منٹ اور24 سیکنڈز میں یہ فاصلہ طے کر کے دوسری اور تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔
بی کیٹیگریز میں عزیر واطسی نے ایک گھنٹہ 19 منٹ50 سیکنڈز، ریان خلیل نے ایک گھنٹہ 21 منٹ اور 38 سیکنڈز اور مہروان پٹیل نے ایک گھنٹہ21 منٹ اور 51 سیکنڈز میں ٹریک عبور کر کے بالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سی کیٹیگری میں فلک شیر ایک گھنٹہ 23 منٹ اور 46 سیکنڈز میر بیر برگ ایک گھنٹہ 24 منٹ 53 سیکنڈز جبکہ جہانزیب عمرانی نے ایک گھنٹہ 25 منٹ اور 53 سیکنڈز میں اس فاصلے کو طے کیا اور پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہے۔
اس کے علاوہ ڈی کیٹیگری کے مقابلوں میں جمیل احمدانی نے اس ریس میں ایک گھنٹہ 22 منٹ 6 سیکنڈز میں مقابلے کو جیت لیا، حسین الحق ایک گھنٹہ 26 منٹ 23 سیکنڈز اور شاہ فل مزاری نے ایک گھنٹہ 27 منٹ اور 16 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
لوکل کیٹیگری کے فاتح منظور حسین نے یہ فاصلہ ایک گھنٹہ 46 منٹ 8 سیکنڈز میں عبور کیا۔
ویمن کیٹیگری میں صرف ایک خاتون ڈیانا پٹیل شامل تھیں، انہوں نے اس فاصلے کو ایک گھنٹہ 48 منٹ اور 56 سیکنڈز میں عبور کر کے فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔