Time 09 جنوری ، 2023
پاکستان

’مجھے پیار ہوا تھا‘، کیفی خلیل کی آواز سے گورنر ہاؤس بھی جھوم اٹھا

   
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گلوکار کیفی خلیل کو گورنر ہاؤس مدعو کیا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی/ اسکرین گریب
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گلوکار کیفی خلیل کو گورنر ہاؤس مدعو کیا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی/ اسکرین گریب

 لیاری سے تعلق رکھنے والے مقبول نوجوان گلوکار کیفی خلیل کی مشہور گانے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی گونج گورنر ہاؤس سندھ تک جاپہنچی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گلوکار کیفی خلیل کو گورنر ہاؤس مدعو کیا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو میں کیفی خلیل کو گورنر ہاؤس میں  گورنر سندھ کامران ٹیسوری  کے سامنے اپنی سریلی آواز کا جادو جگاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

گورنر ہاؤس میں کیفی خلیل  نے اپنا مشہور گانا ’مجھے پیار ہوا تھا ‘ گایا جس پر گورنر ہاؤس میں موجود افراد نے کیفی کی آواز کو بھی سراہا  جب کہ گورنر سندھ نے انہیں اعزازی شیلڈ بھی دی۔

ٹوئٹر پر کامران ٹیسوری نے کیفی خلیل کو انتہائی باادب نوجوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ’لیاری سے تعلق رکھنے والے انتہائی با ادب نوجوان اور اپنی سریلی آواز سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے کیفی خلیل کو گورنر ہاؤس مدعو کرکے حوصلہ افزائی بھی کی اور ان کے فن سے محظوظ بھی ہوئے‘۔   

مزید خبریں :