09 جنوری ، 2023
گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں سابق وزیراعظم عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان مقدمے کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں.
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نوید کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا گیا اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے دوسرا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کیلئے جسمانی ریمانڈ بھی لیا ہے۔
درخواست کے متن کے مطابق عمران خان نے کیس سے متعلق آج تک متضاد بیانات دیے ہیں لہٰذا ان کا پولی گرافک ٹیسٹ اصل ملزمان تک پہنچنے کیلئے مدد کرسکتا ہے۔