پاکستان
Time 09 جنوری ، 2023

معیشت سنبھالنے کے دعویدار آج اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں: عمران خان

لاؤ لشکر سمیت جینوا جا کر بھیک مانگتے انہیں شرم نہیں آتی، نااہل اور نالائق ٹولہ جینوا سے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹے گا: چیئرمین پی ٹی آئی— فوٹو: فائل
لاؤ لشکر سمیت جینوا جا کر بھیک مانگتے انہیں شرم نہیں آتی، نااہل اور نالائق ٹولہ جینوا سے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹے گا: چیئرمین پی ٹی آئی— فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی ٹولے نے چند ماہ کے اندر معیشت تباہ کر دی ہے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، معیشت کو سنبھالنے کے دعویدار  آج خود اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ لاؤ لشکر سمیت جینوا جا کر بھیک مانگتے انہیں شرم نہیں آتی، نااہل اور نالائق ٹولہ جینوا سے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹے گا، آج معیشت نہ سنبھلی تو کل اس کا نقصان ریاست کو ہوگا، اقتدار کی ہوس میں اندھے حکمران مہنگائی کا طوفان لے کر آئے ہیں۔

زمان پارک میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ڈائریکشن مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

پرویز  الہٰی کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط بے حس ٹولے نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے، یہ لوگ عوام کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے این آراو کے ذریعے اپنے آپ کو کلیئر کرانے میں لگے ہیں۔

مزید خبریں :