پاکستان
Time 10 جنوری ، 2023

ڈونر کانفرنس: پاکستان کا ساتھ دینے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری عالمی برادری کے مشکور

پاکستان کے ساتھ یکجہتی کےمظاہرے کے لیے بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں: انتونیو گوتریس/ فائل فوٹو
پاکستان کے ساتھ یکجہتی کےمظاہرے کے لیے بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں: انتونیو گوتریس/ فائل فوٹو

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس  نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے مظاہرے کے لیے بین الاقوامی برادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گزشہ روز سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس ہوئی جس میں عالمی اداروں اور ممالک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کی بحالی کے لیے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد دینےکا وعدہ کیا۔

اس حوالےسے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جنیوا میں پاکستان میں سیلاب سے بحالی کے لیے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد دینے کے وعدے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کےمظاہرے کے لیے بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


مزید خبریں :