Time 10 جنوری ، 2023
پاکستان

حکومت نے جنیوا کانفرنس کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا، عالمی اداروں سے اظہار تشکر

دنیا نے دیکھا کہ کیسے اقوام انسانی المیے میں متاثرین کی بحالی کیلئے اکٹھی ہوکر اظہار یکجہتی کرتی ہیں: وزیراعظم شہباز شریف/ فوٹو ٹوئٹر
دنیا نے دیکھا کہ کیسے اقوام انسانی المیے میں متاثرین کی بحالی کیلئے اکٹھی ہوکر اظہار یکجہتی کرتی ہیں: وزیراعظم شہباز شریف/ فوٹو ٹوئٹر

اسلام آباد: حکومت نے جینوا میں ڈونر کانفرنس کو  پاکستان اور سیلاب متاثرین کیلئے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے مالیاتی اداروں اور ممالک کی اظہاریکجہتی کو سراہا۔ 

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ کیسے اقوام انسانی المیے میں متاثرین کی بحالی کیلئے اکٹھی ہوکر اظہار یکجہتی کرتی ہیں، جینوا کانفرنس میں اظہار ہمدردی سے متاثر ہوا ہوں اور ہم اکٹھے تعمیر نو کریں گے۔

وزیر اطلاعات کا بیان

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جنیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کیلئے بڑی کامیابی ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حکومت نے جنیوا کانفرنس کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا، عالمی اداروں سے اظہار تشکر

انہوں نے کہا کہ شفافیت کے ساتھ فنڈز عوام کوپہنچائیں گے اور ان کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں گے، انسانیت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے کازکو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر عالمی اور ملکی ذرائع ابلاغ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس انسانیت کے اجتماعی احساس کی علامت بنی ہے، وسائل کی فراہمی سے سیلاب متاثرین کی نئی اور بہتر زندگی شروع کرنے میں مدد ملے گی، کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کا دنیا کو احساس دلایا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان اور صوبوں کا کیس پیش کرنے اور اس کی حمایت کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شرکا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب آتے ہی وزیراعظم نے تمام صوبوں اور اداروں کو ساتھ لے کر اجتماعی کوششیں کیں، یہ اتحادی حکومت کی مشترکہ کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

مزید خبریں :