Time 10 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار نے لڑکی کے دل کی پیوندکاری کیلئے لاکھوں روپے عطیہ کر دیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے 25 سالہ لڑکی کے دل کی پیوندکاری( ہارٹ ٹرانسپلانٹ) کیلئے لاکھوں روپے عطیہ کر دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے اکشے کمار نے نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ایوشی شرما کے دل کے علاج کے لیے 15 لاکھ بھارتی روپے عطیہ کیے۔

لڑکی کے دادا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پوتی دل کے عارضے کے ساتھ ہی پیدا ہوئی تاہم 25 سال گزرجانے کے بعد اب اس کے دل کی پیوندکاری ضروری ہے، اس کے علاج کے لیے اکشے کمار نے پیسے عطیہ کرنے کا اعلان کیا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کے دادا نے مزید بتایا کہ اکشے کمار کی جانب سے ضرورت پڑنے پر مزید رقم دینے کا بھی کہا گیا تھا۔ 

رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اکثرسماجی کاموں ، بچوں کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے کام کرتے رہتے ہیں لیکن وہ اس حوالے سے میڈیا پر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

مزید خبریں :