دوسرا ون ڈے: میچ کے دوران دو فینز سکیورٹی حصار توڑ کر گراؤنڈ میں داخل

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران  یکے بعد دیگرے دو فینز سکیورٹی حصار توڑ کر گراؤنڈ میں داخل ہوگئے۔

گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دونوں شائقین رضوان اور بابر کے فینز تھے۔ گراؤنڈ میں داخل ہوکر ایک نے رضوان کو گلے لگالیا، بابر اعظم کا فین اپنی کوشش میں ناکام رہا۔

گراؤنڈ میں داخل ہوکر ایک نے رضوان کو گلے لگالیا، بابر اعظم کا فین اپنی کوشش میں ناکام رہا— فوٹو: جیو نیوز
گراؤنڈ میں داخل ہوکر ایک نے رضوان کو گلے لگالیا، بابر اعظم کا فین اپنی کوشش میں ناکام رہا— فوٹو: جیو نیوز

دونوں فینز سکیورٹی باڑ توڑ کر میدان کے اندر داخل ہوئے جس کے بعد فوری طور پر  سکیورٹی اہلکار بھی حرکت میں آئے اور دونوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

سکیورٹی اہلکاروں کی دونوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید خبریں :