11 جنوری ، 2023
کراچی کی سیاست میں کل بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے دھڑوں کا کل یکجا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک سرزمین پارٹی اور تنظیم بحالی کمیٹی کی قیادت کل بہادر آباد جائے گی جہاں ایم کیوایم قیادت ان ارکان کا استقبال کرے گی۔
ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی اور فاروق ستار کارکنوں کے ہمراہ کل بہادرآباد آئیں گے۔
ذرائع ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کریں گے اور دونوں ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔