Time 12 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

بڑھتی مہنگائی اور شادیوں میں پیسوں کی بارش ، اداکار سمیع خان برس پڑے

سوشل میڈیا پر حال ہی میں منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والی شادی کی تقریب میں پیسے لٹانے کی ویڈیو وائرل ہوئی/ اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر حال ہی میں منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والی شادی کی تقریب میں پیسے لٹانے کی ویڈیو وائرل ہوئی/ اسکرین گریب

ملک بھر میں جہاں ایک طرف اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتیں غریب آدمی کیلئے خوراک کی خریداری بھی مشکل بنارہی ہیں وہیں پنجاب میں شادیوں کی تقریب میں لاکھوں روپوں کی بارش پر ہر شخص حیران وپریشان ہے۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والی شادی کی تقریب میں پیسے لٹانے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں آسمان پر پیسوں کو اڑتے جب کہ نیچے کھڑے لوگوں کو لوٹتے دیکھا گیا۔

اداکار سمیع خان نے اس ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور  سوال اٹھایا کہ یہ وہی ملک ہے جہاں غریب آدمی اپنے بچوں کیلئے آٹے کی لائن میں مرجاتا ہے؟ اداکار نے اس عمل کو بے حسی کی انتہا قرار دیتے ہوئے استغفار پڑھا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

یہی نہیں اس سے قبل بھی سیالکوٹ کے گاؤں کی شادی کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کیے رکھا تھا۔

نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس شادی میں منہاج ہاؤس  کے مکینوں کی جانب سے 30 سے 35 لاکھ روپے  ساتھ ہی 12 سے 15  اسمارٹ فون بھی لٹائے گئے۔

فوٹوبشکریہ نجی میڈیا
فوٹوبشکریہ نجی میڈیا 

دلہا نے نجی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں گھر میں سب سے چھوٹا اور لاڈلا ہوں گھر والوں کی جانب سے میری شادی کو یادگار بنانے کیلئے ہفتوں پہلےروزانہ  پیسے لٹانے کا سلسلہ  شروع کیا گیا، شادی میں لٹائی گئی رقم اتنی زیادہ تھی کہ لوٹنے والے تھک گئے لیکن پیسے ختم نہ ہوئے۔

فوٹوبشکریہ نجی میڈیا
فوٹوبشکریہ نجی میڈیا 

دلہا کے بھائی کا کہنا ہے کہ پیسے لوٹنے کے چکر میں بچوں نے ہمارے گھر کا میٹر اور ساتھ گھر کی دیوار بھی توڑدی۔

فوٹوبشکریہ نجی میڈیا
فوٹوبشکریہ نجی میڈیا 


مزید خبریں :