Time 12 جنوری ، 2023
پاکستان

رکن اسمبلی کی گرفتاری کیلئے اسپیکرکی اجازت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رکن اسمبلی کی گرفتاری کے لیے اسپیکرکی اجازت کا قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ایڈووکیٹ ردا نور نے لاہور ہائی کورٹ میں رکن اسمبلی کی گرفتاری کے لیے اسپیکر کی اجازت کا قانون چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں وزارت قانون، اسپیکر قومی اسمبلی اور  وزارت پارلیمانی امورکو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ قومی اسمبلی نے 20 اکتوبر 2022 کو رولز میں ترمیم کی، رول 103 میں ترمیم غیر اسلامی، غیرجمہوری اور غیر آئینی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ کسی رکن اسمبلی کی گرفتاری کے اختیار پر قدغن قانون کی حکمرانی کے خلاف ہے، یہ قانون آرٹیکل 25 کے بھی خلاف ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہےکہ عدالت اس قانون کو کالعدم قرار دے۔

مزید خبریں :