13 جنوری ، 2023
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کی مزید کچھ تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن سے دادو کی دو تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی گزارش کی ہے جب کہ میہڑ اور خیرپورناتھن شاہ میں سیلاب کے پانی کی وجہ سے انتخابات ملتوی کرنے کا کہا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ضلع دادو کی دو تحصیلوں جوہی اور دادو میں بلدیاتی انتخابات معمول کے مطابق ہوں گے۔