Time 13 جنوری ، 2023
پاکستان

پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر کل تک کا وقت ہے: گورنر بلیغ الرحمان

90 دن میں الیکشن کرانا ہیں جس میں رمضان بھی ہوگا، ایک نگراں سیٹ اپ بھی بناناہے، سب چیزیں دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے: گورنر پنجاب— فوٹو: فائل
90 دن میں الیکشن کرانا ہیں جس میں رمضان بھی ہوگا، ایک نگراں سیٹ اپ بھی بناناہے، سب چیزیں دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے: گورنر پنجاب— فوٹو: فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کی سمری موصول ہو گئی ہے ،کل تک کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی نمائندہ اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل کرنا مشکل فیصلہ ہے، 90 دن میں الیکشن کرانا ہیں جس میں رمضان بھی ہوگا، ایک نگراں سیٹ اپ بھی بناناہے، سب چیزیں دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں :